صحيح البخاری - مخلوقات کی ابتداء کا بیان - حدیث نمبر 3230
حدیث نمبر: 3230
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرٍو ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَطَاءٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَقْرَأُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَنَادَوْا يَا مَالِكُ سورة الزخرف آية 77، ‏‏‏‏‏‏قَالَ سُفْيَانُ:‏‏‏‏ فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللَّهِ ۔ وَنَادَوْا يَا مَالِ 0.
باب: اس حدیث کے بیان میں کہ جب ایک تمہارا (جہری نماز میں سورۃ فاتحہ کے ختم پر باآواز بلند) آمین کہتا ہے تو فرشتے بھی آسمان پر (زور سے) آمین کہتے ہیں اور اس طرح دونوں کی زبان سے ایک ساتھ (با آواز بلند) آمین نکلتی ہے تو بندے کے گزرے ہوئے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے عطاء بن ابی رباح نے، ان سے صفوان بن یعلیٰ نے اور ان سے ان کے والد (یعلیٰ بن امیہ ؓ) نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم سے سنا، آپ منبر پر سورة الاحزاب کی اس آیت کی تلاوت فرما رہے تھے ونادوا يا مالک‏ اور وہ دوزخی پکاریں گی اے مالک! (یہ داروغہ جہنم کا نام ہے) اور سفیان نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود ؓ کی رات میں یوں ہے ونادوا يا مال‏.‏۔
Narrated Yali (RA): I heard the Prophet ﷺ reciting the following Verse on the pulpit: "They will call: O Mali...... and Sufyan said that Abdullah recited it: They will call: O Mali.. (43.77)
Top