Sahih Bukhari 498صحیح
باب: برچھی کی طرف نماز پڑھنا۔
حدیث نمبر: 498
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرْكَزُ لَهُ الْحَرْبَةُ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا.
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے عبیداللہ کے واسطے سے بیان کیا، کہا مجھے نافع نے عبداللہ بن عمر (رض) کے واسطہ سے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ کے لیے برچھا گاڑ دیا جاتا آپ ﷺ اس کی طرف نماز پڑھتے تھے۔
Narrated Abdullah (RA): The Prophet ﷺ used to get a Harba planted in front of him (as a Sutra) and pray behind it.