صحيح البخاری - وصیتوں کا بیان - حدیث نمبر 2752
حدیث نمبر: 2752
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي طَلْحَةَأَرَى أَنْ تَجْعَلَهَا فِي الْأَقْرَبِينَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو طَلْحَةَ:‏‏‏‏ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَسَمَهَا أَبُو طَلْحَةَ فِي أَقَارِبِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَبَنِي عَمِّهِ. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:‏‏‏‏ لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ سورة الشعراء آية 214 جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَادِي يَا بَنِي فِهْرٍ، ‏‏‏‏‏‏يَا بَنِي عَدِيٍّ لِبُطُونِ قُرَيْشٍ. وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:‏‏‏‏ لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ سورة الشعراء آية 214، ‏‏‏‏‏‏قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ.
باب: اگر کسی نے اپنے عزیزوں پر کوئی چیز وقف کی یا ان کے لیے وصیت کی تو کیا حکم ہے اور عزیزوں سے کون لوگ مراد ہوں گے۔
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی ‘ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، انہوں نے انس ؓ سے سنا ‘ انہوں نے کہا نبی کریم نے ابوطلحہ سے فرمایا (جب انہوں نے اپنا باغ بیرحاء اللہ کی راہ میں دینا چاہا) میں مناسب سمجھتا ہوں تو یہ باغ اپنے عزیزوں کو دیدے۔ ابوطلحہ نے کہا بہت خوب ایسا ہی کروں گا۔ پھر ابوطلحہ نے وہ باغ اپنے عزیزوں اور چچا کے بیٹوں میں تقسیم کردیا اور ابن عباس ؓ نے کہا جب (سورۃ الشعراء کی) یہ آیت اتری وأنذر عشيرتک الأقربين‏ اور اپنے قریب کے ناطے والوں کو (اللہ کے عذاب سے) ڈرا تو آپ قریش کے خاندانوں بنی فہر ‘ بنی عدی کو پکارنے لگے (ان کو ڈرایا) اور ابوہریرہ ؓ نے کہا جب یہ آیت اتری وأنذر عشيرتک الأقربين‏ آپ نے فرمایا اے قریش کے لوگو! (اللہ سے ڈرو) ۔
Narrated Anas (RA): The Prophet ﷺ said to Abu Talha, "I recommend that you divide (this garden) amongst your relatives." Abu Talha said, "O Allahs Apostle ﷺ ! I will do the same." So Abu Talha divided it among his relatives and cousins. Ibn Abbes said, "When the Quranic Verse: "Warn your nearest kinsmen." (26.214) Was revealed, the Prophet ﷺ started calling the various big families of Quraish, "O Bani Fihr! O Bani Adi!". Abu Hurairah (RA) said, "When the Verse: "Warn your nearest kinsmen" was revealed, the Prophet ﷺ said (in a loud voice), "O people of Quraish!"
Top