سنن ابنِ ماجہ - آداب کا بیان۔ - حدیث نمبر 3692
حدیث نمبر: 3692
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،‏‏‏‏ وَابْنُ نُمَيْرٍ،‏‏‏‏ عَنْ الْأَعْمَشِ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي صَالِحٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ قَالَ،‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ،‏‏‏‏ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا،‏‏‏‏ وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا،‏‏‏‏ أَوَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ،‏‏‏‏ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ.
سلام کو رواج دینا (پھیلانا)
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک کہ تم مومن نہ بن جاؤ، اور اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے ہو جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگو، کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے کرنے لگو تو تم میں باہمی محبت پیدا ہوجائے (وہ یہ کہ) آپس میں سلام کو عام کرو اور پھیلاؤ۔
تخریج دارالدعوہ: حدیث أبي معاویة تقد م تخریجہ في السنة برقم: (٦٨)، حدیث عبداللہ بن نمیر تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٤٣١)، وقد أخرجہ: مسند احمد ٢/٣٩١، ٤٩٥) (صحیح )
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "By the One in Whose Hand is my soul, you will not enter Paradise until you believe, and you will not believe until you love one another. Shall I not tell you of something which, if you do it, you will love one another? Spread (the greeting of) peace among yourselves.
Top