سنن ابنِ ماجہ - آداب کا بیان۔ - حدیث نمبر 3693
حدیث نمبر: 3693
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ،‏‏‏‏ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَمَرَنَا نَبِيُّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأَنْ نُفْشِيَ السَّلَامَ.
سلام کو رواج دینا (پھیلانا)
ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم سلام کو عام کریں اور پھیلائیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٩٢٨، ومصباح الزجاجة: ١٢٩٠) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی آپس میں جب ایک دوسرے سے ملو تو السلام علیکم کہو خواہ اس سے تعارف ہو یا نہ ہو، تعارف کا سب سے پہلا ذریعہ سلام ہے، اور محبت کی کنجی ہے، اور ہر مسلمان کو ضروری ہے کہ جب دوسرے مسلمان سے ملے تو اس کے سلام کا منتظر نہ رہے بلکہ خود پہلے سلام کرے خواہ وہ ادنی ہو یا اعلی یا ہمسر، کمال ایمان کا یہی تعارف ہے۔
It was narrated that Abu Umamah said: "Our Prophet ﷺ commanded us to spread (the greeting of) peace." (Sahih)
Top