سنن ابنِ ماجہ - اقامت نماز اور اس کا طریقہ - حدیث نمبر 1030
حدیث نمبر: 1030
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِي زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ صَلَّى ابْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ بِالْبَصْرَةِ عَلَى بِسَاطِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ حَدَّثَ أَصْحَابَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ:‏‏‏‏ يُصَلِّي عَلَى بِسَاطِهِ.
چٹائی پر نماز پڑھنا
عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عباس ؓ نے بصرہ میں اپنے بچھونے پر نماز پڑھی، پھر انہوں نے اپنے ساتھیوں سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ اپنے بچھونے پر نماز پڑھتے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٣١٠، ومصباح الزجاجة: ٣٦٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٣٢) (صحیح) (اس کی سند میں زمعہ بن صالح ضعیف ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: ٦٦٥ )
وضاحت: ١ ؎: حدیث میں تصریح نہیں ہے کہ بچھونا کس چیز کا تھا غالباً روئی کا ہوگا تو کپڑے پر نماز پڑھنا جائز ہوگا، دوسری حدیث میں ہے کہ صحابہ کرام ؓ گرمی کی شدت سے زمین پر اپنا کپڑا بچھاتے پھر اس پر سجدہ کرتے۔
It was narrated that Amr bin Dinar said: "When Ibn Abbas was in Basrah, he performed prayer on his rug, then he told his companions that the Messenger of Allah ﷺ used to perform prayer on his rug." (Daif)
Top