سنن ابنِ ماجہ - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 267
حدیث نمبر: 267
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَفِينَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، ‏‏‏‏‏‏وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ.
وضو اور غسل جنابت کے لئے پانی کی مقدار کے بیان میں
سفینہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک مد پانی سے وضو فرماتے تھے، اور ایک صاع پانی سے غسل ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض ١٠ (٣٢٦)، سنن الترمذی/الطہارة ٤٢ (٥٦)، (تحفة الأشراف: ٤٤٧٩)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٤٤ (٩٢)، مسند احمد (٥/٢٢٢)، سنن الدارمی/الطہارة ٢٢ (٦٩٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: صاع: ایک معروف شرعی پیمانہ ہے، یہاں مراد صاع نبوی یا صاع مدنی ہے، جس کا وزن موجودہ مستعمل اوزان سے تقریباً ڈھائی کلو گرام ہوتا ہے، اور مد: جو صاع نبوی کا چوتھا حصہ ہوتا ہے، جس کا وزن موجودہ مستعمل وزن سے تقریباً چھ سو پچیس ( ٦٢٥ ) گرام کے قریب ہوتا ہے۔
It was narrated that Safinah said: ’The Messenger of Allah ﷺ used to perform ablution with a Mudd (of water) and bath with a Sã’” (Sahih)
Top