سنن ابنِ ماجہ - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 306
حدیث نمبر: 306
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَاصِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا.
قَالَ شُعْبَةُ:‏‏‏‏ قَالَ عَاصِمٌ يَوْمَئِذٍ:‏‏‏‏ وَهَذَا الْأَعْمَشُ يَرْوِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُذَيْفَةَ وَمَا حَفِظَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَسَأَلْتُ عَنْهُ مَنْصُورًا؟ فَحَدَّثَنِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُذَيْفَةَ:‏‏‏‏ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا.
کھڑے ہو کر پیشاب کرنا
مغیرہ بن شعبہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا خانہ پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٥٠٢، ومصباح الزجاجة: ١٢٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٤٦)، سنن الدارمی/الطہارة ٩ (٦٩٥)، وانظر ما قبلہ (صحیح )
شعبہ نے کہا کہ عاصم نے اپنی روایت میں يومئذ کے لفظ کا اضافہ کیا ہے، اور یوں کہا ہے: آپ ﷺ ایک قوم کے کوڑا خانہ پر آئے، اور کھڑے ہو کر اس دن پیشاب کیا۔ اور یہ اعمش اس حدیث کو عن أبي وائل عن حذيفة کے طریق سے روایت کرتے ہیں وہ يومئذ کو ذکر نہیں کرتے تو میں نے منصور سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے مجھ سے عن أبي وائل عن حذيفة کے طریق سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا خانہ پر آئے، اور آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ٣٠٥ (تحفة الأشراف: ١١٥٠٢، ومصباح الزجاجة: ١٢٣ )
وضاحت: ١ ؎: نبی اکرم کی عادت کریمہ یہی تھی آپ اکثر بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے، گذشتہ باب میں حذیفہ ؓ کی حدیث میں جس کا ذکر ہے اس کی بہت سی تو جیہات علماء کرام نے کی ہیں، جو اکثر تکلف سے خالی نہیں، یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہاں آپ نے بیان جواز، یا ضرورت شدیدہ کے سبب ایسا کیا، ورنہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا منع ہے، ام المؤمنین عائشہ ؓ کا انکار ان کے علم کی بنیاد پر ہے، وہ معمول بتارہی ہیں، اور حذیفہ ؓ نے اپنا مشاہدہ بتایا، جو ایک بار کا واقعہ ہے، جو جواز کی دلیل ہے۔
Shu’bah narrated from ‘Asim, from Abu Wa’il, from Mughirah bin Shu’bah that the Messenger of Allah ﷺ came to the garbage dump of some people and urinated standing up. (Hasan) Shu’bah said: “That day, ‘Asim said: ‘Amash reported this from Abu Wâ’il, from Hudhaifah) but he did not remember it (correctly). So I asked Mansur about it, and he narrated it to me from Abu Wasil from Hudhaifah, that the Prophet ﷺ came to a dump of some people and urinated standing.”
Top