سنن ابنِ ماجہ - تیمم کا بیان - حدیث نمبر 571
حدیث نمبر: 571
حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ حِينَ تَيَمَّمُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ الْمُسْلِمِينَ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ التُّرَابَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏فَمَسَحُوا بِوُجُوهِهِمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَى، ‏‏‏‏‏‏فَمَسَحُوا بِأَيْدِيهِمْ.
تمیم میں دو مرتبہ ہاتھ مارنا
عمار بن یاسر ؓ سے روایت ہے کہ جب لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تیمم کیا، تو آپ نے مسلمانوں کو حکم دیا، تو انہوں نے اپنی ہتھیلیاں مٹی پر ماریں اور ہاتھ میں کچھ بھی مٹی نہ لی، پھر اپنے چہروں پر ایک بار مل لیا، پھر دوبارہ اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا، اور اپنے ہاتھوں پر مل لیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة ١٢٣ (٣١٨، ٣١٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٣٦٣)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الطہارة ١٩٦ (٣١٣)، مسند احمد (٤/٣٢٠، ٣٢١) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: بعض علماء نے اس حدیث سے دلیل لی ہے، اور تیمم میں دو بار ہتھیلی کو مٹی پر مار کر چہرے اور ہاتھوں پر ملنے کی بات کہی ہے، لیکن صحیحین میں اس کے خلاف مروی ہے، اور ایک ہی بار منقول ہے، اور امام احمد نے باسناد صحیح عمار ؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا: تیمم ایک بار ہے چہرہ کے لئے اور دونوں ہتھیلیوں کے لئے۔ اور شاید صحابہ کرام ؓ نے پہلی بار میں ہاتھ میں مٹی نہ لگنے کی وجہ سے دوبارہ مٹی پر ہاتھ مارا، ورنہ عمار بن یاسر کی ایک ضربہ والی واضح حدیث کی بنا پر جمہور علماء اور عام اہل حدیث کا مذہب ایک ضربہ ہی ہے، جیسا کہ اوپر کی حدیث میں گزرا۔ (نیز ملاحظہ ہو: نیل الأوطار ١ /٣٣٢ )
It was narrated from ‘Ammar bin Yassir that they did dry ablution with the Messenger of Allah, he commanded the muslims to strike the dust with the palms of their hands, and they did not pick up any dust. Then they wiped their faces once, then they struck the dust with their palms once again and wiped their hands.
Top