سنن ابنِ ماجہ - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 1592
حدیث نمبر: 1592
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرَاثِي.
میّت پر رونے کا بیان
عبداللہ بن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مردوں پر مرثیہ خوانی سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥١٥٣، ومصباح الزجاجة: ١٥٧٥) (ضعیف) (اس کی سند میں ابراہیم الہجری ضعیف ہیں )
وضاحت: ١ ؎: جاہلیت میں دستور تھا کہ جب کوئی مرجاتا تو اس کے عزیز و اقارب اس کی موت پر مرثیہ کہتے یعنی منظوم کلام جس میں اس کے فضائل بیان کرتے اور رنج و غم کی باتیں کرتے، اسلام میں اس کی ممانعت ہوئی، لیکن جاہل اس سے باز نہیں آئے، اب تک مرثیے کہتے، مرثیے سناتے اور سنتے ہیں إنا لله وإنا إليه راجعون۔
It was narrated that Ibn Abi Awfa said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade eulogies."(Daif)
Top