سنن ابنِ ماجہ - حج کا بیان - حدیث نمبر 3101
حدیث نمبر: 3101
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْأَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بُدْنِهِ جَمَلٌ.
ہدی میں نر اور مادہ دونوں درست ہیں۔
سلمہ بن الاکوع ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے ہدی کے اونٹوں میں ایک نر اونٹ بھی تھا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٥٣٠، ومصباح الزجاجة: ١٠٧٤) (صحیح) (سند میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی ضعیف ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
وضاحت: ١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ آپ ﷺ قربانی میں اکثر اونٹیناں بھیجتے تھے اس لیے کہ اونٹنی کی قدر عربوں میں زیادہ ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ کے واسطے قربانی میں اسی کو زیادہ ثواب ہے۔
It was narrated from Iyas bin Salamah, from his father, that the Prophet ﷺ had a (male) camel among his sacrificial animals.
Top