سنن ابنِ ماجہ - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3846
حدیث نمبر: 3846
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَفَّانُ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي جَبْرُ بْنُ حَبِيبٍ،‏‏‏‏ عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ،‏‏‏‏ عَنْ عَائِشَةَ،‏‏‏‏ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهَا هَذَا الدُّعَاءَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ،‏‏‏‏ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ،‏‏‏‏ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ،‏‏‏‏ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ،‏‏‏‏ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ،‏‏‏‏ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ،‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ،‏‏‏‏ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِهِ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ،‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ،‏‏‏‏ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ،‏‏‏‏ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ،‏‏‏‏ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ،‏‏‏‏ وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ كُلَّ قَضَاءٍ قَضَيْتَهُ لِي خَيْرًا.
جامع دعائیں۔
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں یہ دعا سکھائی: اللهم إني أسألک من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بک من الشر کله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألک من خير ما سألک عبدک ونبيك وأعوذ بک من شر ما عاذ به عبدک ونبيك اللهم إني أسألک الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بک من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك أن تجعل کل قضاء قضيته لي خيرا اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں جو مجھ کو معلوم ہے اور جو نہیں معلوم، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سے جو مجھ کو معلوم ہیں اور جو معلوم نہیں، اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا طالب ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے طلب کی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ چاہی ہے، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا طالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نے میرے لیے فیصلہ کیا ہے بہتر کر دے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٩٨٦، ومصباح الزجاجة: ١٣٤٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٣٤، ١٤٧) (صحیح) (سند میں ام کلثوم کے بارے میں بوصیری نے کلام کیا ہے، جب کہ مسلم نے ان سے روایت کی ہے، اور حدیث کی تصحیح ابن حبان، حاکم، ذہبی اور البانی نے کی ہے، نیز شواہد بھی ہیں، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ١٥٤٢ )
It was narrated from Aisha (RA) that the Messenger of Allah( ﷺ saw) taught her this supplication: ( O Allah, I ask You for all that is good, in this world and in the Hereafter, what I know and what I do not know. O Allah, I seek refuge with You from all evil in this world and in the Hereafter what I know and what I do not know. O Allah, I ask You for the good that Your slave and Prophet ﷺ has asked You for, and I seek refuge with you from the evil from which your slave and Prophet ﷺ sought refuge. O Allah, I ask You for Paradise and for that which brings one colder to it, in word and deed, and I seek refuge in You from Hell and from that which brings one closer to it, in word and deed. And I ask You to make every decree that You decree concerning me good).” (Sahih)
Top