سنن ابنِ ماجہ - دیت کا بیان - حدیث نمبر 2637
حدیث نمبر: 2637
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاذِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ صُهْبَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا قَوَدَ فِي الْمَأْمُومَةِ وَلَا الْجَائِفَةِ وَلَا الْمُنَقِّلَةِ.
جن چیزوں میں قصاص نہیں
عباس بن عبدالمطلب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو زخم دماغ یا پیٹ تک پہنچ جائے، یا ہڈی ٹوٹ کر اپنی جگہ سے ہٹ جائے، تو اس میں قصاص نہ ہوگا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥١٣٩، ومصباح الزجاجة: ٩٣١) (حسن) (تراجع الألبانی: رقم: ( ٣٩٠ )
وضاحت: ١ ؎: جن زخموں کی دیت میں برابری ہو سکے ان میں قصاص کا حکم دیا جائے گا، مثلاً کوئی عضو جوڑ سے کاٹ ڈالے تو کاٹنے والے کا بھی وہی عضو جوڑ پر سے کاٹا جائے گا، اور جن زخموں میں برابری نہ ہو سکے تو ان میں قصاص کا حکم نہ ہوگا بلکہ دیت دلائی جائے گی۔
It was narrated from Abbas bin "Abdul-Muttalib that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no retaliation for a head wound that does not reach the brain, a spear wound that does not penetrate deeply, or a wound that dislocates a bone.”
Top