سنن ابنِ ماجہ - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 1831
حدیث نمبر: 1831
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جُنَيْدٍ الدَّامَغَانِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ الْمُرْوَزِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ مُغِيرَةَ الْأَزْدِيَّ يُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَيَّانَ الْأَعْرَجِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ إِلَى هَجَرَ، ‏‏‏‏‏‏فَكُنْتُ آتِي الْحَائِطَ يَكُونُ بَيْنَ الْإِخْوَةِ يُسْلِمُ أَحَدُهُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَآخُذُ مِنَ الْمُسْلِمِ الْعُشْرَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنَ الْمُشْرِكِ الْخَرَاجَ.
عشر وخراج
علاء بن حضرمی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے بحرین ہجر بھیجا، میں ایک باغ میں جاتا جو کئی بھائیوں میں مشترک ہوتا، اور ان میں سے ایک مسلمان ہوچکا ہوتا، تو میں مسلمان سے عشر (دسواں) حصہ لیتا، اور کافر سے خراج (محصول) لیتا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٠١٠، ومصباح الزجاجة: ٦٥١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٥٢) (ضعیف) (مغیرہ الأزدی اور محمد بن زید مجہول ہیں، اور حیان کی علاء سے روایت مرسل ہے )
وضاحت: ١ ؎: بحرین یا ہجر سے مراد سعودی عرب کے مشرقی زون کا علاقہ احساء ہے۔ عشر کا معنی دسواں حصہ ہے، یہ مسلمانوں سے لیا جاتا ہے، اور خراج وہ محصول ہے جو کفار سے لیا جاتا ہے، اس میں اسلامی حکمراں کو اختیار ہے کہ جس قدر مناسب سمجھے ان کی زراعت سے محصول لے لے لیکن نصف سے زیادہ لینا کسی طرح درست نہیں، واضح رہے کہ یہ کافروں کے مسلمان ہونے کے لئے نہایت عمدہ حکمت عملی تھی کہ دنیا میں مال سب کو عزیز ہے خصوصاً دنیا داروں کو تو جب کافر دیکھیں گے کہ ان کو جزیہ دینا پڑتا ہے، اور زراعت میں سے صرف دسواں یا بیسواں حصہ لیا جائے گا، تو بہت سے کافر مسلمان ہوجائیں گے، گو دنیاوی طمع و لالچ ہی سے سہی، لیکن ان کی اولاد پھر سچی مسلمان ہوگی، اور کیا عجب ہے کہ ان کو بھی مسلمانوں کی صحبت سے سچا ایمان نصیب ہو۔
It was narrated that Ala bin Hadrami said: "The Messenger of Allah ﷺ sent me to Bahrain or Hajar. I used to go to a garden that was shared by some brothers, one of whom had become Muslim. I would take the Ushr (one-tenth of the harvest) from the Muslim, and the Kharilj from the Mushrik." (Daif)
Top