سنن ابنِ ماجہ - زہد کا بیان - حدیث نمبر 4256
حدیث نمبر: 4256
(حديث موقوف) قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ،‏‏‏‏ وَحَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا،‏‏‏‏ فَلَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا،‏‏‏‏ وَلَا هِيَ أَرْسَلَتْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ،‏‏‏‏ قَالَ الزُّهْرِيُّ:‏‏‏‏ لِئَلَّا يَتَّكِلَ رَجُلٌ وَلَا يَيْأَسَ رَجُلٌ.
توبہ کا بیان۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک عورت اس بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوئی جس کو اس نے باندھ رکھا تھا، وہ نہ اس کو کھانا دیتی تھی، اور نہ چھوڑتی ہی تھی کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھالے یہاں تک کہ وہ مرگئی ۔ زہری کہتے ہیں: (ان دونوں حدیثوں سے یہ معلوم ہوا کہ) کوئی آدمی نہ اپنے عمل پر بھروسہ کرے اور نہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہی ہو۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/السلام ٤٠ (٢٢٤٣)، (تحفة الأشراف: ١٢٢٨٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣١٧، ١٢٢٨٧) (صحیح )
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "A woman entered Hell because of a cat which she tied up and did not feed, or let It loose to eat of the vermin of the earth, until it died." (Sahih) (One of the narrators) Zuhri said: "SO a man should neither rely completely [on the mercy of Allah (and become complacent), nor should he despair (of the mercy of Allah)."
Top