سنن ابنِ ماجہ - سنت کی پیروی کا بیان - حدیث نمبر 186
حدیث نمبر: 186
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ الْأَشْعَرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ جَنَّتَانِ مِنْ فِضَّةٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا، ‏‏‏‏‏‏وَجَنَّتَانِ مِنْ ذَهَبٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَى رَبِّهِمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَّا رِدَاءُ الْكِبْرِيَاءِ عَلَى وَجْهِهِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ .
جہیمیہ کے انکار کے بارے میں
ابوموسیٰ اشعری (عبداللہ بن قیس) ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو جنتیں ایسی ہیں کہ ان کے برتن اور ساری چیزیں چاندی کی ہیں، اور دو جنتیں ایسی ہیں کہ ان کے برتن اور ان کی ساری چیزیں سونے کی ہیں، جنت عدن میں لوگوں کے اور ان کے رب کے دیدار کے درمیان صرف اس کے چہرے پہ پڑی کبریائی کی چادر ہوگی جو دیدار سے مانع ہوگی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر الرحمن ١ (٤٨٧٨)، التوحید ٢٤ (٧٤٤٤)، صحیح مسلم/الإیمان ٨٠ (١٨٠)، سنن الترمذی/صفة الجنة ٣ (٢٥٢٨)، سنن النسائی/الکبری (٧٧٦٥)، (تحفة الأشراف: ٩١٣٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٤١١، ٤١٦)، سنن الدارمی/الرقاق ١٠١ (٢٨٢٥) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس حدیث کا مقصد بھی یہ ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ کی رؤیت میں رکاوٹ اس کی عظمت وکبریائی اور اس کی ہیبت اور اس کا جلال ہوگا، جس کے سبب کسی کو اس کی طرف نظر اٹھانے کی ہمت نہ ہوگی، لیکن جب اس کی رحمت و رأفت اور اس کے فضل و کرم کا ظہور ہوگا تو یہ رکاوٹ دور ہوجائے گی، اور اہل ایمان اس کی رؤیت کی نعمت سے سرفراز ہوجائیں گے، اس حدیث میں فرقۂ جہمیہ کا بڑا واضح اور بلیغ رد ہے جو رؤیت باری تعالیٰ کے منکر ہیں۔
Abu Bakr (RA) bin Qais AlAsh’ari narrated that his father said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Two gardens of silver, their vessels and everything in them; and two gardens of gold, their vessels and everything in them, and nothing between the people and their seeing their Lord, the Blessed and Exalted, except the Veil of Pride covering His Face in the Garden of Eden (Jannat ‘Adn).” (Sahih)
Top