سنن ابنِ ماجہ - سنت کی پیروی کا بیان - حدیث نمبر 240
حدیث نمبر: 240
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ ّالنَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ عَلَّمَ عِلْمًا فَلَهُ أَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهِ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الْعَامِلِ.
لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھانے والے کا ثواب
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی کو علم دین سکھایا، تو اس کو اتنا ثواب ملے گا جتنا کہ اس شخص کو جو اس پر عمل کرے، اور عمل کرنے والے کے ثواب سے کوئی کمی نہ ہوگی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٣٠٤، ومصباح الزجاجة: ٩٤) (حسن) (یحییٰ بن ایوب نے سہل بن معاذ کو نہیں پایا، امام مزی نے ابن وہب عن یحییٰ بن ایوب عن زبان بن فائد عن سہل بن معاذ بن انس عن أبیہ کی سند ذکر کی ہے، حافظ ابن حجر نے سہل بن معاذ کے بارے میں فرمایا کہ لا بأس به إلا في روايات زبان عنه، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو: باب نمبر: ١٤ ، حدیث نمبر: ٢٠٣ - ٢٠٧ )
وضاحت: ١ ؎: اس حدیث میں بڑی فضیلت ہے ان علماء کی جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر (یعنی بھلی باتوں کا حکم دینا اور بری باتوں سے روکنے) کی تعلیم دیتے ہیں، یا درس و تدریس سے علوم دینیہ پھیلاتے ہیں، یا تقریر و تحریر سے علوم قرآن و حدیث نشر کرتے ہیں۔
Sahl bin Mu’ddh bin Anas narrated from his father that the Prophet ﷺ said: “Whoever teaches some knowledge will have the reward of the one who acts upon it, without that detracting from his reward in the slightest.” (Hasan)
Top