سنن ابنِ ماجہ - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 4053
حدیث نمبر: 4053
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،‏‏‏‏ عَنْ الْأَعْمَشِ،‏‏‏‏ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ،‏‏‏‏ عَنْ حُذَيْفَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثَيْنِ،‏‏‏‏ قَدْ رَأَيْتُ أَحَدَهُمَا وَأَنَا أَنْتَظِرُ الْآخَرَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا:‏‏‏‏ أَنَّ الْأَمَانَةَ نَزَلَتْ فِي جَذْرِ قُلُوبِ الرِّجَالِ،‏‏‏‏ قَالَ الطَّنَافِسِيُّ:‏‏‏‏ يَعْنِي:‏‏‏‏ وَسْطَ قُلُوبِ الرِّجَالِ،‏‏‏‏ وَنَزَلَ الْقُرْآنُ،‏‏‏‏ فَعَلِمْنَا مِنَ الْقُرْآنِ وَعَلِمْنَا مِنَ السُّنَّةِ،‏‏‏‏ ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنْ رَفْعِهَا،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَنَامُ الرَّجُلُ النَّوْمَةَ،‏‏‏‏ فَتُرْفَعُ الْأَمَانَةُ مِنْ قَلْبِهِ،‏‏‏‏ فَيَظَلُّ أَثَرُهَا كَأَثَرِ الكوكب،‏‏‏‏ وَيَنَامُ النَّوْمَةَ،‏‏‏‏ فَتُنْزَعُ الْأَمَانَةُ مِنْ قَلْبِهِ،‏‏‏‏ فَيَظَلُّ أَثَرُهَا كَأَثَرِ الْمَجْلِ،‏‏‏‏ كَجَمْرٍ دَحْرَجْتَهُ عَلَى رِجْلِكَ فَنَفِطَ،‏‏‏‏ فَتَرَاهُ مُنْتَبِرًا،‏‏‏‏ وَلَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ،‏‏‏‏ ثُمَّ أَخَذَ حُذَيْفَةُ كَفًّا مِنْ حَصًى فَدَحْرَجَهُ عَلَى سَاقِهِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَيُصْبِحُ النَّاسُ يَتَبَايَعُونَ،‏‏‏‏ وَلَا يَكَادُ أَحَدٌ يُؤَدِّي الْأَمَانَةَ،‏‏‏‏ حَتَّى يُقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ فِي بَنِي فُلَانٍ رَجُلًا أَمِينًا،‏‏‏‏ وَحَتَّى يُقَالَ:‏‏‏‏ لِلرَّجُلِ مَا أَعْقَلَهُ وَأَجْلَدَهُ وَأَظْرَفَهُ،‏‏‏‏ وَمَا فِي قَلْبِهِ حَبَّةُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ،‏‏‏‏ وَلَقَدْ أَتَى عَلَيَّ زَمَانٌ وَلَسْتُ أُبَالِي أَيَّكُمْ بَايَعْتُ،‏‏‏‏ لَئِنْ كَانَ مُسْلِمًا لَيَرُدَّنَّهُ عَلَيَّ إِسْلَامُهُ،‏‏‏‏ وَلَئِنْ كَانَ يَهُودِيًّا،‏‏‏‏ أَوْ نَصْرَانِيًّا لَيَرُدَّنَّهُ عَلَيَّ سَاعِيهِ،‏‏‏‏ فَأَمَّا الْيَوْمَ فَمَا كُنْتُ لِأُبَايِعَ إِلَّا فُلَانًا وَفُلَانًا.
امانت (ایمانداری) کا اٹھ جانا۔
حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے دو حدیثیں بیان کیں، جن میں سے ایک تو میں نے دیکھ لی ١ ؎ اور دوسری کا منتظر ہوں، آپ ﷺ نے ہم سے یہ بیان فرمایا: امانت آدمیوں کے دلوں کی جڑ میں اتری (پیدا ہوئی) ، (طنافسی نے کہا: یعنی آدمیوں کے دلوں کے بیچ میں اتری) اور قرآن کریم نازل ہوا، تو ہم نے قرآن و سنت کی تعلیم حاصل کی ٢ ؎، پھر آپ ﷺ نے امانت کے اٹھ جانے کے متعلق ہم سے بیان کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: آدمی رات کو سوئے گا تو امانت اس کے دل سے اٹھا لی جائے گی، (اور جب وہ صبح کو اٹھے گا تو) امانت کا اثر ایک نقطے کی طرح دل میں رہ جائے گا، پھر جب دوسری بار سوئے گا تو امانت اس کے دل سے چھین لی جائے گی، تو اس کا اثر (اس کے دل میں) کھال موٹا ٢ ؎ ہونے کی طرح رہ جائے گا، جیسے تم انگارے کو پاؤں پر لڑھکا دو تو کھال پھول کر آبلے کی طرح دکھائی دے گی، حالانکہ اس کے اندر کچھ نہیں ہوتا ، پھر حذیفہ ؓ نے مٹھی بھر کنکریاں لیں اور انہیں اپنی پنڈلی پر لڑھکا لیا، اور فرمانے لگے: پھر لوگ صبح کو ایک دوسرے سے خریدو فروخت کریں گے، لیکن ان میں سے کوئی بھی امانت دار نہ ہوگا، یہاں تک کہ کہا جائے گا کہ فلاں قبیلے میں فلاں امانت دار شخص ہے، اور یہاں تک آدمی کو کہا جائے گا کہ کتنا عقلمند، کتنا توانا اور کتنا ذہین و چالاک ہے، حالانکہ اس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہ ہوگا، اور مجھ پر ایک زمانہ ایسا گزرا کہ مجھے پروا نہ تھی کہ میں تم میں سے کس سے معاملہ کروں، یعنی مجھے کسی کی ضمانت کی حاجت نہ تھی، اگر وہ مسلمان ہوتا تو اس کا اسلام اسے مجھ پر زیادتی کرنے سے روکتا، اور اگر وہ یہودی یا نصرانی ہوتا تو اس کا گماشتہ بھی انصاف سے کام لیتا (یعنی ان کے عامل اور عہدہ دار بھی ایماندار اور منصف ہوتے) اور اب آج کے دن مجھے کوئی بھی ایسا نظر نہیں آتا کہ میں اس سے معاملہ کروں سوائے فلاں فلاں کے ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرقاق ٣٥ (٦٤٩٧)، صحیح مسلم/الإیمان ٦٤ (١٤٣)، سنن الترمذی/الفتن ١٧ (٢١٧٩)، (تحفة الأشراف: ٣٣٢٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٨٣، ٣٨٤، ٤٠٣) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی اس کا ظہور ہوگیا۔ ٢ ؎: جس سے ایمانداری اور بڑھ گئی، مطلب یہ ہے کہ ایمانداری کی صفت بعض دلوں میں فطری طور پر ہوتی ہے اور کتاب و سنت حاصل کرنے سے اور بڑھ جاتی ہے۔ ٣ ؎: جیسے پھوڑا اچھا ہوجاتا ہے، لیکن جلد کی سختی ذرا سی رہ جاتی ہے، اور یہ درجہ اول سے بھی کم ہے، اول میں تو ایک نقطہ کے برابر امانت رہ گئی تھی یہاں اتنی بھی نہ رہی صرف نشان رہ گیا۔
It was narrated that Hudhaifah said: "The Messenger of Allah ﷺ told us two Ahddith, one of which I have seen, and I am still waiting for the other. He told us: Honesty was preserved in the roots of mens hearts _ (One of the narrators) Tanafisi said: Meaning in the middle of mens hearts - Then the Quran was revealed and we learned (it) from the Quran and from the Sunnah, Then he told us about its disappearance, saying; A man will go to sleep and honesty will be taken away from his heart, and only its trace will remain, like spots without color. Then he will go to sleep again and the remainder of the honesty will also be taken away (from his heart) and leaving a trace like a blister, as when an ember touches your foot and raises a blister which has nothing inside.": Then Hudhaifah picked up a handful of pebbles and rolled them on his leg. He said: "People will engage in business with one another, but there will hardly be any honest persons among them. Then it will be said that in such and such a tribe there is an honest man, and a man will be admired for his intelligence, good manners and strength, but there will not be even a mustard seed of faith in his heart," There was a time when I did not mind dealing with anyone of you, for if he was a Muslim, his religion would prevent him from cheating and if he was a Christian, his Muslim ruler would prevent him from cheating. But today I cannot deal except with so and so and so-and-so. (Sahih)
Top