سنن ابنِ ماجہ - لباس کا بیان - حدیث نمبر 3650
حدیث نمبر: 3650
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ،‏‏‏‏ عَنْ شُعْبَةَ،‏‏‏‏ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ،‏‏‏‏ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِيهِ،‏‏‏‏ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،‏‏‏‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ.
گھر میں تصاویر (رکھنے سے ممانعت)
علی بن ابی طالب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا اور تصویر ہو ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة ٩٠ (٢٢٧)، اللباس ٤٨ (٤١٥٢)، سنن النسائی/الطہارة ١٦٨ (٢٦٢)، الصید ١١ (٤٢٨٦)، (تحفة الأشراف: ١٠٢٩١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٨٣، ١٠٤)، سنن الدارمی/الاستئذان ٣٤ (٢٧٠٥) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی رحمت کے فرشتے جو مسلمان اور سچے مومنوں کے پاس شوق اور محبت کی وجہ سے آتے ہیں وہ اس گھر میں نہیں داخل ہوتے جس میں کتا یا مورت ہو، مطلب یہ ہے کہ فرشتوں کو ان چیزوں سے نفرت ہے اور اس کا یہ قطعاً مطلب نہیں کہ جہاں کتا یا مورت ہو وہاں فرشتہ مطلق داخل ہی نہیں ہوتا، اگرچہ اس کو حکم دے دیا گیا ہو، ورنہ لازم آتا ہے جس کوٹھری میں کتا یا تصویر ہو وہاں کوئی نہ مرے کیونکہ موت کا فرشتہ اس کوٹھری کے اندر نہ آسکے گا، واضح رہے یہ فرشتوں کے شوق و محبت سے اور اللہ کی رحمت لے کر گھر میں داخل ہونے کی بات ہے ورنہ جب ان کو حکم الہی ہوتا ہے تو کتا اور مورت کیا پاخانہ اور غلاظت خانہ میں بھی جا کر روح قبض کرلیتے ہیں۔
It was narrated from Ali bin Abu Tâlib that the Prophet ﷺ Said: “The angels do not enter house in which there is a dog or an image." (Hasan)
Top