سنن ابنِ ماجہ - نماز کا بیان - حدیث نمبر 699
حدیث نمبر: 699
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنِ الْأَعْرَجِ يُحَدِّثُونَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا.
عذر اور مجبوری میں نماز کا وقت
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے سورج کے ڈوبنے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی، اس نے عصر کی نماز پا لی، اور جس نے سورج نکلنے سے پہلے فجر کی ایک رکعت پالی تو اس نے فجر کی نماز پا لی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت ٢٨ (٥٧٩)، صحیح مسلم/المساجد ٣٠ (٦٠٧)، (تحفة الأشراف: (١٢٢٠٦، ١٣٦٣٦، ١٤٢١٦)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٥ (٤١٢)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٣ (١٨٦)، سنن النسائی/المواقیت ١٠ (٥١٨)، ٢٨ (٥٥١)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة ١ (٥)، مسند احمد (٢/٢٥٤، ٢٦٠، ٢٨٢، ٣٤٨، ٣٩٩، ٤٦٢، ٤٧٤)، سنن الدارمی/الصلاة ٢٢ (١٢٥٨) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی اس کی وجہ سے وہ اس قابل ہوگیا کہ اس کے ساتھ باقی اور رکعتیں ملا لے اس کی یہ نماز ادا سمجھی جائے گی قضا نہیں، یہ مطلب نہیں کہ یہ رکعت پوری نماز کے لیے کافی ہوگی، اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ نماز کے دوران سورج نکلنے سے اس کی نماز فاسد ہوجائے گی وہ کہتے ہیں کہ اس روایت کا مطلب یہ ہے کہ اگر اسے اتنا وقت مل گیا جس میں وہ ایک رکعت پڑھ سکتا ہو تو وہ نماز کا اہل ہوگیا، اور وہ نماز اس پر واجب ہوگئی مثلاً بچہ ایسے وقت میں بالغ ہوا یا حائضہ حیض سے پاک ہوئی یا کافر اسلام لے آیا کہ وہ وقت کے اندر ایک رکعت پڑھ سکتا ہو تو وہ نماز اس پر واجب ہوگئی، لیکن ابوداود کی حدیث رقم ( ٥١٧ ) سے جس میں فليتم صلاته کے الفاظ آئے ہیں اس تاویل کی نفی ہو رہی ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Whoever catches one Ra’kah of the ‘Asr before the sun sets, then he has caught it, and whoever catches one Ra’kah of the Subh before the sun rises, then he has caught it.” (Sahih)
Top