معارف الحدیث - کتاب الایمان - حدیث نمبر 110
عَنْ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ اُمَّتِىْ مِنَ النَّارِ بِشَفَاعَتِىْ يُسَمَّوْنَ الجَهَنَّمِيِّينَ» (رواه البخارى)
شفاعت
عمران بن حصین سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: ایک گروہ میری امت میں سے میری شفاعت سے دوزخ سے نکالا جائے گا، جن کو "جہنمیوں " کے نام سے یاد کیا جائے گا۔ (بخاری)

تشریح
ان کی توہین و تنقیص نہ ہو گی، بلکہ جہنم سے نکالے جانے کی وجہ سے ان کا یہ نام پڑ جائے گا، جو ان کے لئے خوشی کا باعث ہو گا، کیوں کہ یہ اللہ کے کرم کو یاد دلائے گا۔
Top