معارف الحدیث - کتاب الایمان - حدیث نمبر 66
عَنِ بْنَ عُمَرَ قال قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ، حَتَّى الْعَجْزِ وَالْكَيْسِ، أَوِ الْكَيْسِ وَالْعَجْزِ» (رواه مسلم)
ایمان و اسلام کا خلاصہ اور اس کا عطر
عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "ہر چیز تقدیر سے ہی، یہاں تک کہ آدمی کا ناکارہ اور ناقابل ہونا، اور قابل و ہوشیار ہونا بھی تقدیر ہی سے ہے۔"

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آدمی کی صفات قابلیت و ناقابلیت، صلاحیت و عدم صلاحیت، اور عقلمندی و بےوقوفی وغیرہ بھی اللہ کی تقدیر ہی سے ہیں، الغرض اس دنیا میں جو کوئی جیسا، اور جس حالت میں ہے وہ اللہ کی قضاء و قدر کے ماتحت ہے۔
Top