معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1412
عن ابن عمر قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِرُّوا آبَاءَكُمْ يَبِرُّكُمْ أَبْنَاؤُكُمْ وَعِفُّوا تَعِفُّ نِسَاؤُكُمْ. (رواه الطبرانى فى الاوسط)
ماں باپ کی خدمت اور فرمانبرداری کی دنیوی برکات
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنے آباء (ماں باپ) کی خدمت و فرمانبرداری کرو، تمہاری اولاد تمہاری فرمانبردار اور خدمت گزار ہو گی اور تم پاک دامنی کے ساتھ رہو تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی۔ (معجم اوسط للطبرانی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو اولاد ماں باپ کی فرمانبرداری اور خدمت کرے گی اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو اس کا فرمانبردار اور خدمت گزار بنا دے گی، اسی طرح جو لوگ پاکدامنی کی زندگی گزاریں گے، اللہ تعالیٰ ان کی بیویوں کو پاک دامنی کی توفیق دے گا۔
Top