معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1458
عَنْ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَضْرِبُوْا اِمَاءَكُمْ عَلَى كَسْرِ اِنَاءِكُمْ فَاِنَّ لَهَا آجَالًا كَآجَالِكُمْ. (رواه الديلمى)
غلاموں کی غلطیوں اور قصوروں کو معاف کیا جائے
حضرت کعب بن عجرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ: اپنی باندیوں کو برتن توڑ دینے پر سزا نہ دیا کرو، ال لئے کہ برتنوں کی بھی عمریں مقرر ہیں تمہاری عمروں کی طرح۔ (مسند الفردوس للدیلمی)

تشریح
گھروں میں کام کرنے والی باندیوں اور نوکرانیوں سے اور اسی طرح غلاموں اور نوکروں سے برتن ٹوٹ پھوٹ جاتے تھے، اور ان بےچاروں کی پٹائی ہوتی تھی۔ اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی ہے کہ جس طرح وقت پورا ہونے پر آدمی مر جاتا ہے اسی طرح وقت پورا ہونے پر برتن بھی ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں، اس لئے ان بےچاروں سے انتقام لینا اور مارنا پیٹنا بہت ہی غلط بات ہے۔ (ہاں جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا اصلاح و تادیب کی نیت سے مناسب تنبیہ اور سرزنش کی جا سکتی ہے)۔
Top