معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1506
عَنِ اَبِىْ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مِنْ تَمَامِ التَّحِيَّةِ الأَخْذُ بِاليَدِ. (رواه الترمذى وابوداؤد)
مصافحہ
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: سلام کا تکملہ مصافحہ ہے۔ (جامع ترمذی، سنن ابی داؤد)

تشریح
ملاقات کے وقت محبت و مسرت اور جذبہ اکرام و احترام کے اظہار کا ایک ذریعہ سلام کےعلاوہ اور اس سے بالاتر مصافحہ بھی ہے جو عموما سلام کے ساتھ اور اس کے بعد ہوتا ہے۔ اور اس سے سلام کے ان مقاصد کی گویا تکمیل ہوتی ہے۔ بعض احادیث میں صراحۃً یہی بات فرمائی گئی ہے۔ (قریب قریب یہی مضمون جامع ترمذی ہی میں ایک دوسری حدیث کے ضمن میں مشہور صحابی حضرت ابو امامہ ؓ سے بھی مروی ہے)۔
Top