معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1557
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللهَ، فَشَمِّتُوهُ، فَإِنْ لَمْ يَحْمَدِ اللهَ، فَلَا تُشَمِّتُوهُ» (رواه مسلم)
چھینکنے اور جمائی لینے کے برے میں رسول اللہ ﷺ کی ہدایات
حضرت موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اور وہ "الحَمْدُ لِلَّهِ" کہے تو تم کو چاہئے کہ اس کو "يَرْحَمُكَ اللَّهُ" کہہ کر دعا دو، اور اگر وہ "الحَمْدُ لِلَّهِ" نہ کہے (اور خدا کو یاد نہ کرے) تو تم بھی "يَرْحَمُكَ اللَّهُ" نہ کہو، (یعنی الحمدللہ نہ کہنے کی وجہ سے وہ تمہاری اس دعا رحمت کا حقدار نہیں رہا)
Top