معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1572
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: «أَنَّ النَّبِىَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لَحْمِ الضَّبِّ» (رواه ابوداؤد)
کھانے پینے کے احکام و آداب
عبدالرحمن بن شبل سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ گوہ حلال جانوروں میں سے نہیں ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ائمہ مجتہدین میں سے امام ابو حنیفہ کا قول یہی ہے، لیکن آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا گوشت کھانا ناجائز نہیں ہے، اس بناء پر دوسرے اکثر ائمہ نے اس کو جائز اور حلال کہا ہے۔
Top