معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1591
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ. (رواه ابوداؤد والترمذى وابن ماجه)
نشہ آور شراب کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: جس شراب کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔ (سنن ابی داؤد، جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ) "قریب قریب اسی مضمون کی ایک حدیث مسند احمد اور سنن ابی داؤد وغیرہ میں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے بھی مروی ہے"۔
Top