معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1630
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ» (رواه البخارى)
آپ ﷺ کو کھانے میں کیا چیزیں مرغوب تھیں
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میٹھی چیز اور شہد پسند فرماتے تھے۔ (صحیح بخاری)

تشریح
"حلوا" عربی میں ہر میٹھی چیز اور میٹھے کھانے کو کہتے ہیں حدیث کا مطلب یہ ہے کہ رسول ﷺ کر ہر میٹھی چیز اور خاص کر شہد مرغوب تھا۔
Top