معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1660
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كَانَ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهَا الحِبَرَةَ» (رواه البخارى ومسلم)
رسول اللہ ﷺ کا لباس
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو کپڑوں میں حبرہ (چادر) کا پہننا بہت پسند تھا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
حبرہ یمن کی بنی ہوئی ایک خاص سوتی چادر ہوتی تھی جس میں سرخ یا سبز دھاریاں ہوتی تھیں یہ اوسط درجے کی اچھی چادروں میں سمجھی جاتی تھی۔ حضرت انسؓ کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ چادروں میں سے حبرہ قسم کی چادر کا استعمال زیادہ پسند فرماتے تھے۔
Top