معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1680
عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ يَا عَلِىُّ «لَا تُبْرِزْ فَخِذَكَ، وَلا تَنْظُرِ الَى فَخِذِ حَيٍّ وَلا مَيِّتٍ» (رواه ابوداؤد وابن ماجه)
ستر اور پردے کے بارے میں ہدایات: ضروری ستر
حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو ہدایت فرمائی کہ: اے علی! اپنی ران نہ کھولو، اور کسی زندہ یا مردہ آدمی کی ران کی طرف نظر نہ کرو۔ (سنن ابی داؤد، سنن ابن ماجہ)
Top