معارف الحدیث - کتاب المعاملات - حدیث نمبر 1791
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ بَاعَ عَيْبًا وَلَمْ يُبَيِّنْهُ، لَمْ يَزَلْ فِي مَقْتِ اللَّهِ، وَلَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تَلْعَنُهُ» (رواه ابن ماجه)
فروختنی چیز کا عیب چھپانے کی سخت ممانعت اور وعید
حضرت واثلہ بن الاسقع سے روایت ہے کہ میں نے خود سنا رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے تھے کہ جس شخص نے کوئی عیب والی چیز کسی کے ہاتھ فروخت کی، اور خریدار کو وہ عیب بتلا نہیں دیا تو اس پر ہمیشہ کا عذاب رہے گا ...... یا آپ ﷺ نے یہ فریاما ........ کہ اللہ کے فرشتے ہمیشہ اس پر لعنت کرتے رہیں گے۔ (سنن ابن ماجہ)

تشریح
بعض اوقات حدیث کے کسی راوی کو حضور ﷺ کے الفاظ کے بارے میں یہ شبہ ہو جاتا ہے تو از راہِ احتیاط وہ روایت کے وقت اس شبہ کو ظاہر کر دیتا ہے۔ اس حدیث کی روایت میں بھی راوی کو شک ہو گیا ہے۔ کہ حضور ﷺ نے "لَمْ يَزَلْ فِي مَقْتِ اللَّهِ" فرمایا تھا یا "لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تَلْعَنُهُ" فرمایا تھا۔ حدیث کے ترجمہ میں اس شک کو ظاہر کر دیا گیا ہے۔
Top