معارف الحدیث - کتاب العلم - 1877
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ. (رواه البيهقى فى شعب الايمان وابن عدى فى الكامل رواه الطبرانى فى الاوسط عن ابن عباس ورواه الكبير والاوسط عن ابي مسعود وابي سعيد وفى الصغير عن الحسين)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم کی طلب و تحصیل ہر مسلمان پر فرض ہے۔ (یہ حدیث حضرت انس سے بیہقی نے شعب الایمان میں اور ابن عدی نے کامل میں روایت کی ہیں اور طبرانی نے معجم اوسط میں یہی حدیث حضرت عبداللہ ابن عباس سے اور معجم کبیر و معجم اوسط میں ابو مسعود اور ابو سعید خدری سے اور معجم صغیر میں حضرت حسین (رضی اللہ عنہم)سے بھی روایت کی ہے)۔
Top