معارف الحدیث - کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ - حدیث نمبر 1901
عَنْ عَلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي. وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي. (رواه الترمذى)
احیاء سنت اور امت کی دینی اصلاح کی جدو جہد
حضرت علی مرتضیٰ ؓٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے میری کوئی سنت زندہ کی جو میرے بعد مردہ ہو گئی تھی تو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ ہوگا۔ (جامع ترمذی)

تشریح
رسول اللہ ﷺ کی کسی ہدایت اور کسی سنت پر جب تک عمل ہورہا ہے اور وہ رواج میں ہے تو وہ زندہ ہے اور جب اس پر عمل متروک ہو جائے اور رواج نہ رہے تو گویا اس کی زندگی ختم کر دی گئی۔ اب آپ کا جو وفادار امتی آپ کی اس سنت اور ہدایت کو پھر سے عمل میں لانے اور رواج دینے کی جدوجہد کرے اس کے لئے اس حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس نے مجھ سے محبت کی اور محبت کا حق ادا کیا اور اب وہ آخرت اور جنت میں میرے ساتھ اور میرا رفیق ہوگا۔
Top