معارف الحدیث - دعوت الی الخیر امربالمعروف نہی عن المنکر - حدیث نمبر 1920
عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ. (رواه مسلم)
فی سبیل اللہ جہاد و قتال اور شہادت
حضرت سہل بن حنیف ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو بندہ صدق قلب سے اللہ تعالی سے شہادت کی استدعا کرے گا اللہ تعالی اس کو شہیدوں ہی کے مقام و مرتبہ پر پہنچا دے گا اگرچہ اپنے بستر ہی پر اس کا انتقال ہوا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
ہمارے زمانے میں قتال فی سبیل اللہ اور شہادت کا دروازہ گویا بند ہے لیکن اس حدیث نے بتلایا کہ جو بندہ شہادت کے مندرجہ بالا فضائل پر نگاہ رکھتے ہوئے سچے دل سے اس کے طالب اور آرزو مند ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کی طلب اور نیت کی بنا پر ان کو شہیدوں ہی کا مقام و مرتبہ عطا فرمائے گا۔
Top