معارف الحدیث - دعوت الی الخیر امربالمعروف نہی عن المنکر - حدیث نمبر 1931
عَنْ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُجَاهِدُ مَنْ جَاهَدَ نَفْسَهُ. (رواه الترمذى)
فی سبیل اللہ جہاد و قتال اور شہادت
حضرت فضالہ بن عبید ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ارشاد فرماتے تھے کہ مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس کے خلاف جہاد کرے۔ (جامع ترمذی)

تشریح
قرآن پاک میں فرمایا گیا "إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ" (یعنی انسان کا نفس برائی اور گناہ کا تقاضہ کرتا ہے) پس اللہ کا جو بندہ اپنی نفسانی خواہشات سے جنگ کرے ان کی پیروی کے بجائے احکام الہی کی تابعداری کرے اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے اس حدیث میں فرمایا کہ وہ اصل "مجاہد" ہے۔ اسی طرح اس سلسلہ معارف الحدیث کتاب المعاشرہ میں والدین کی خدمت کے بیان میں وہ حدیث ذکر کی جاچکی ہے جس میں رسول اللہ ﷺ نے والدین کی خدمت کو بھی جہاد قرار دیا ہے۔ (ففيهما فجاهد)
Top