معارف الحدیث - کتاب الفتن - حدیث نمبر 1946
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَهِجْرَةٍ إِلَيَّ. (رواه مسلم)
امت میں پیدا ہونے والے فتنوں کا بیان
حضرت معقل بن یسار ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کشت و خون کے زمانے میں عبادت میں مشغول ہو جانا ایسا ہے جیسا کہ ہجرت کرکے میری طرف آ جانا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب ناحق کشت و خون کی گرم بازاری ہو تو مومن کو چاہیے کہ اپنا دامن بچا کے اور یکسو ہو کے اللہ کی عبادت میں مشغول ہوجائے۔ اس کا یہ عمل اللہ تعالی کی نگاہ میں ایسا ہوگا جیسا کہ اپنا ایمان بچانے کے لیے دارالکفر سے ہجرت کرکے میری طرف آ جانا۔
Top