معارف الحدیث - کتاب المناقب والفضائل - حدیث نمبر 2034
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لاَ أَدْرِي مَا بَقَائِي فِيكُمْ، فَاقْتَدُوا بِالَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي. وَأَشَارَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ. (رواه الترمذى)
فضائل شیخین
حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: میں نہیں جانتا کہ کب تک تم لوگوں میں باقی رہوں گا (تو جب میں تمہارے اندر نہ رہوں) تو تم اقتدا کیجیو اور میرے بعد ان دونوں ابو بکرؓ و عمرؓ کی۔ (جامع ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور ﷺ پر منکشف کر دیا گیا تھا کہ آپ ﷺ کے بعد آپ کے یہ دونوں خاص رفیق ابو بکرؓ و عمرؓ یکے بعد دیگرے آپ ﷺ کی جگہ امت کی امامت و قیادت کریں گے۔ آپ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ میرے بعد ان کی اقتدا و پیروی کی جائے۔
Top