معارف الحدیث - کتاب المناقب والفضائل - حدیث نمبر 2087
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُجَمِّعِ بْنِ حَارِثَةَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِأُمّ كُلْثُومِ بِنْتِ عُقْبَةَ امْرَأَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْف : أَقَالَ لَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم : انكحى سَيِّدُ الْمُسْلِمِيْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ . (رواه ابن منده وابن عساكر)
حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ
حضرت عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن مجمع بن حارثہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ امیر المؤمنین حضرت عمر ؓ نے عبدالرحمٰن بن عوف کی بیوی ام کلثوم بنت عقبہ سے دریافت کیا تھا: کیا (یہ بات صحیح ہے کہ) رسول اللہ ﷺ نے تم سے فرمایا تھا کہ تم عبدالرحمٰن بن عوفؓ سے نکاح کر لو جو "سید المسلمین" ہیں؟ تو ام کلثوم نے کہا کہ "ہاں، بے شک" (حضور نے مجھ سے یہی ارشاد فرمایا تھا)۔(مسند ابن منذہ و تاریخ ابن عساکر)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ کو "سید المسلمین" فرمایا تھا، بلاشبہ یہ ان کی اعلیٰ درجہ کی فضیلت و منقبت ہے۔ ؓ وارضاہ۔
Top