معارف الحدیث - کتاب الرقاق - حدیث نمبر 159
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَا يُدْخِلُ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ ، وَلَا يُجِيرُهُ مِنَ النَّارِ ، وَلَا أَنَا ، إِلَّا بِرَحْمَةٍ مِنَ اللهِ » (رواه مسلم)
خوف و خشیت اور فکرِ آخرت کے لحاظ سے رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ کا حال
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: " تم میں سے کسی کا عمل اس کو جنت میں نہ لے جا سکے گا، اور نہ دوزخ سے بچا سکے گا، اور میرا بھی یہی حال ہے، مگر اللہ کی رحمت اور اس کے کرم سے "۔ (صحیح مسلم)

تشریح
رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد، کہ میں بھی اپنے عمل اور اپنی عبادت سے نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے رحم و کرم سے جنت میں جا سکوں گا، آپ کے دل کی خوف و خشیت کی کیفیت کا اندازہ کرنے کے لیے کافی ہے۔
Top