معارف الحدیث - کتاب الرقاق - حدیث نمبر 187
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لُعِنَ عَبْدُ الدِّينَارِ ، وَلُعِنَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ . (رواه الترمذى)
دولت کے بندے خدا کی رحمت سے محروم
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: بندہ دینار خدا کی رحمت سے محروم ہو اور بندہ درہم خدا کی رحمت سے دور رہے۔ (ترمذی)

تشریح
جو لوگ مال و دولت اور دنانیر و دراہم کے پرستار ہیں، اور انہوں نے دولت ہی کو اپنا معبود اور محبوب و مطلوب بنا لیا ہے اس حدیث میں ان سے بیزاری کا اعلان اور ان کے حق میں بد دعا ہے کہ وہ خدا کی رحمت سے محروم اور دور ہیں۔ مال و دولت کی پرستش اور بندگی یہ ہے کہ اس کی چاہت اور طلب میں بندہ ایسا گرفتار ہو کہ اللہ کے احکام اور حلال و حرام کی حدود کا بھی پابند نہ رہے۔
Top