معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 278
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلَّهِ إِلَّا أَكْرَمَ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " (رواه احمد)
اللہ کے لئے محبت دراصل اللہ تعالیٰ کی تعظیم و عبادت ہے
حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کہ جس بندہ نے بھی اللہ کے لیے کسی بندہ سے محبت کی، اُس نے اپنے رب عزوجل یہ کی عظمت و توقیر کی۔ (مسند احمد)

تشریح
یعنی کسی بندہ کا کسی دوسرے بندے سے اللہ کے لئے اوراللہ کے تعلق سے محبت کرنا دراصل اللہ تعالیٰ کی عظمت کا حق ادا کرنا ہے اور اس طرح اس کا شمار اللہ تعالیٰ کی عبادات میں ہے۔
Top