معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 316
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « الكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ . (رواه البخارى)
خوش کلامی اور بد زبانی
حضرت ابو ہریرہ ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ٰ، کہ آپ نے ارشاد فرمایا: کہ اچھی اور میٹھی بات بھی ایک صدقہ ہے (یعنی نیکی کی ایک قسم ہے، جس پر بندہ اجر کا مستحق ہوتا ہے)۔ (صحیح بخاری)

تشریح
یہ دراصل ایک طویل حدیث کا ٹکڑا ہے، امام بخاری نے اس پوری حدیث کو بھی روایت کیا ہے، اور ایک جگہ تعلیقاً صرف اتنا ہی ٹکڑا نقل کیا ہے، مطلب ظاہر ہے۔ کسی کے ساتھ اچھی بات شیریں انداز میں کرنا اس کے دل کی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور اللہ کے کسی بندہ کے دل کو خوش کرنا بلا شبہ بڑی نیکی ہے، کہنے والے نے تو یوں تک کہہ دیا ہے " دل بدست آور کہ حجِ اکبر است "
Top