معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 338
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : التَّاجِرُالصَّدُوقُ الأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ ، وَالصِّدِّيقِينَ ، وَالشُّهَدَاءِ . (رواه الترمذى والدار قطنى)
تجارت میں صدق و امانت
حضرت سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سچا اور امانت دار سودا گر انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا۔ (جامع ترمذی، مسند دارمی، سنن دار قطنی)

تشریح
اس حدیث نے واضح طور پر یہ بھی بتایا ہے کہ قرب خداوندی کے اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات ھاصل کرنے کے لئے بھی دنیا اور مشاغل دنیا چھوڑنا ضروری نہیں، بلکہ ایک سودا گر بازار میں بیٹھ کر اللہ اور رسول ﷺ کے احکام کی طرف فرمانبرداری اور صدق و امانت جیسے دینی قوانین کی پابندی کے ذریعے حضرت انبیاء اور صدیقین و شہداء کی معیت اور رفاقت تک حاصل کر سکتا ہے۔
Top