معارف الحدیث - کتاب الطہارت - حدیث نمبر 436
عَنِ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ » . (رواه مسلم)
نماز کے لئے وضو کا حکم
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی نماز طہارت کے بغیر قبول نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی ایسا صدقہ قبول ہو سکتا ہے جو ناجائز طریقہ سے حاصل کئے ہوئے مال سے کیا جائے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث میں " طهور " سے مراد وضو ہے اور اس کا مطلب وہی ہے جو حضرت ابو ہریرہ ؓ کی اوپر والی حدیث کا ہے، صرف الفاظ کا فرق ہے۔
Top