معارف الحدیث - کتاب الطہارت - حدیث نمبر 447
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ , إِذَا تَوَضَّأْتَ فَقُلْ : بِسْمِ اللَّهِ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ؛ فَإِنَّ حَفَظَتَكَ لَا تَبْرَحُ تَكْتُبُ لَكَ الْحَسَنَاتِ حَتَّى تُحْدِثَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءِ ". (رواه الطبرانى فى الصغير)
وضو کی سنتیں اور اس کے آداب
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے ابو ہریرہ جب تم وضو کرو تو " بِسْمِ اللَّهِ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ " کہہ لیا کرو (اس کا اثر یہ ہو گا کہ) جب تک تمہارا یہ وضو باقی رہے گا، اس وقت تک تمہارے محافظ فرشتے (یعنی کاتبین اعمال) تمہارے لئے برابر نیکیاں لکھتے رہیں گے۔ (معجم صغیر للطبرانی)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو وضو " بِسْمِ اللَّهِ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ " کہہ کر کیا جائے اللہ تعالیٰ کے نزدیک اتنی عظیم نیکی ہے، کہ جب تک وہ باقی اور قائم رہے اس وقت تک کاتبان اعمال اس وضو والے کے نامہ اعمال میں مسلسل نیکیاں لکھنے کے لئے مامور ہیں۔
Top