معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 561
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « أَتِمُّوا الصَّفَّ الْمُقَدَّمَ ، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ ، فَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ » (رواه ابوداؤد)
پہلے اگلی صفیں مکمل کی جائیں
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگو پہلے اگلی صف پوری کیا کرو، پھر اس کے قریب والی تا کہ جو کمی کسر رہے وہ آخری ہی صف میں رہے۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جماعت سے نماز پڑھی جائے تو لوگوں کو چاہئے کہ آگے والی صف پوری کر لینے کے بعد پیچھے والی صف میں کھڑے ہوں اور جب تک کسی اگلی صف میں جگہ باقی رہے پیچھے نہ کھڑے ہوں۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اگلی صفیں سب مکمل ہوں گی اور جو کمی کسر رہے گی وہ سب سے آخری ہی صف میں رہے گی!
Top