معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 599
عَنْ أُمِّ الفَضْلِ بِنْتِ الحَارِثِ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ يَقْرَأُ فِي المَغْرِبِ بِالْمُرْسَلاَتِ عُرْفًا. (رواه البخارى ومسلم)
نماز مغرب میں رسول اللہ ﷺ کی قرأت
حضرت ام الفضل بن الحارث ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو مغرب کی نماز میں سورہ وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفًا پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
Top