معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 665
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ ، قَالَ : ‏‏‏‏ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : ‏‏‏‏ " إِنَّ اللَّهَ أَمَدَّكُمْ بِصَلَاةٍ هِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ الْوِتْرُ ، ‏‏‏‏‏‏جَعَلَهُ اللَّهُ لَكُمْ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْر". (رواه ابوداؤد والترمذى)
وتر
حضرت خارجہ بن حذافہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ (کاشانہ نبوت سے) باہر تشریف لائے اور ہم سے مخاطب ہو کر فرمایاکہ: اللہ تعالیٰ نے ایک اور نماز مزید تمہیں عطا فرمائی ہے، وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے، (جن کو تم دنیا کی عزیز ترین دولت سمجھتے ہو) وہ نماز وتر ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کو تمہارے واسطے نماز عشاء کے بعد سے طلوع صبح صادق تک مقرر کیا ہے "۔ (یعنی وہ اس وسیع وقت کے ہر حصے میں پڑھی جا سکتی ہے)۔ (جامع ترمذی، سنن ابی داؤد)
Top