Maarif-ul-Hadith 674
قنوت وتر
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ فِي الْوِتْرِ ، قَالَ : "سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ". (رواه ابوداؤد والنسائى وزاد “ ثلث مرات يطيل ”)
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وتر کا سلام پھیرتے تھے تو کہتے تھے سبحان الملك القدوس۔ (سنن ابی داؤد و سنن نسائی)
تشریح
نسائی کی روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمہ تین دفعہ کہتے تھے ، اور اس کو طویل کرتے تھے (یعنی کھینچ کر پڑھتے تھے) ۔ اور بعض روایات میں ہے کہ “ ويرفع صوته بالثالثة ” یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمہ تیسری دفعہ بلند آواز سے کہتے تھے ۔